کیمیا دان
معنی
١ - علم کیمیا کا عالم، کیمیا کا ماہر۔ "ایک مورخ اپنے موضوع کا اس طرح مشاہدہ نہیں کر سکتا جس طرح ایک کیمیا دان کرتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٤٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کِیمِیا' کے بعد فارسی مصدر دانستن سے مشتق صیغۂ امر 'دان' بطور لاحقۂ فاعلی لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٤ء کو "حیواناتِ قرآنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - علم کیمیا کا عالم، کیمیا کا ماہر۔ "ایک مورخ اپنے موضوع کا اس طرح مشاہدہ نہیں کر سکتا جس طرح ایک کیمیا دان کرتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٤٥ )